The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

چرارشریف کے علاقہ وتکلوُ میں اپنی پارٹی کا ورکرز کنویشن

اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آتی ھے تو 3 سو یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے، بخاری کا نیا شگوفہ

0

بڈگام / 11ستمبر/ ریاض بڈھانہ

اسمبلی حلقہ چرارشریف کے علاقہ وتکلوُ میں اپنی پارٹی کی جانب سے ایک شاندار کنوئنشن منعقد ھوا جس میں ورکرز کی کافی تعداد دیکھنے کو ملی اور سید الطاف بخاری نے وتکلو میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ وادی میں پچھلے تین سالوں میں کوئی بے گناہ قتل نہیں ہوا اُنہوں نے لوگوں سے پارٹی کی حمایت کیلے اپیل کرتے ھوئے کہا کہ اپنی پارٹی نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرے گے واضع رھے کہ چرارشریف اسمبلی حلقہ میں سیاسی اعتبار سے یہ ایک نئی تبدیلی دیکھنے کو مل رھی ھے چونکہ اس اسمبلی حلقے میں نیشنل کانفرس یا پی ،ڈی ، پی کااثر زیادہ تر دیکھنے کو ملتا تھا تاہم اب نئی ابھرتی جماعتں بھی یہاں اپنی جڑیں مضبوط کرتی ھوئی دیکھائی دے رھی ہیں چرارشریف اسمبلی حلقہ میں کانسچونسی انچارج مشتاق زوہامی کی سربراہی میں کئی نئے چہرے خاص کر نوجوان طبقہ پارٹی میں شامل ھورہا ھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.