کپوارہ/18ستمبر/جنید احمد۔
ایس ایچ او سوگام نصیر احمد کی سربراہی میں پولیس CRPF اور SOG نے کل شام دیر گئےسوگام کپواڑہ سڑک پر کہیں مقامات پر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سکنجہ کسنے کے لئے ناکے لگائے جس دوران مسافر گاڑیوں اور نجی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔مقصد یہ تھا کہ نشہ آور ادویات کی transportation کو قدغن لگانا تھا۔ اگر چہ اس دوران پولیس کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں آیا تاہم SHO sogam نصیر احمد ملک نے اس بات کا اعادہ کیا ،کہ لولاب سے منشیات کو نیست نابود کرنے کے لیے پولیس ہمہ جہت کوشش کرتی رہی گی۔انھوں نے سیول سوسائٹی اور ایمہ مسآجد سے بھی اپیل کی کہ وہ معاشرے سے اس بدعت کا قلہ قمع کرنے کے لیے پولیس کو اپنا تعاون فراہم کرے تا کہ پولیس سماج کےاندر منشیات کا کاروبار کرنے والوں تک آسانی سے پہنچ سکے۔