The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

چینی فوج کے جمع ہونے کے جواب میں ہندستانی فوج کو تعینات کیا گیا

0

نئی دہلی/30ستمبر/یو این آئی

ہندستان نے سرحد کی صورتحال پر چین کی وزارت خارجہ کے بدھ کے بیان کو جمعرات کو خارج کردیا اور کہاکہ مشرقی لداخ میں اصل کنٹرول لائن کے نزدیک ہندستانی فوجی دستوں کی تعیناتی صرف چینی فوجیوں کے جمع ہونے کے جواب میں ہندستانی مفادات کی حفاظت کے لئے کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے میڈیا کے سوالات کے جوا ب میں کہاکہ ہم نے کچھ دن پہلے اپنا موقف و اضح کردیا تھا کہ ہم ایسے بیانات کو خارج کرتے ہیں جن کی کوئی حقیقت پسندانہ بنیاد نہیں ہو۔

مسٹر باگچی نے کہاکہ چینی فریق کی طرف سے بڑی تعداد میں فوجیوں کو جمع کرنا، ان کے اشتعال انگیز رویہ اور ہمارے تمام دو طرفہ معاہدوں کے خلاف جاکر صورتحال کو بدلنے کی یکطرفہ کوششوں کی وجہ سے مشرقی لداخ میں اصل کنٹرول لائن پر امن و استحکام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.