The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

بانڈی پورہ کے درجنوں سیاسی کارکن پیپلز کانفرنس میں شامل

سجاد غنی لون، انصاری، اور بٹ نے پارٹی میں نئے آنے والوں کا کیا خیر مقدم

0

سرینگر/24 اکتوبر/این ایس آر

24اکتوبر شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والےسینکڑوں سیاسی کارکنوں نے اتوارکےروز پارٹی چیئرمین سجاد غنی لون جنرل سیکرٹری مولوی عمران رضا انصاری اور سینئر رہنما نظام الدین بٹ کی موجودگی میں جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔

یہاں جاری ایک بیان میں، پارٹی ترجمان نے کہا کہ بانڈی سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے ممتاز سیاسی کارکن مشتاق احمد نے 60 کارکنوں اور 3 پنچوں میمہ بیگم،عبدالجبار اور عبدالرشید سمیت پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ان کا استقبال کرتے ہوئے، پی سی کے چیئرمین سجاد غنی لون نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وادی بھر سے زمینی سطح کے کارکنوں کی شمولیت عوام کے ایک بڑے حصے میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔

پیپلز کانفرنس واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جس میں پارٹی کے اندر ذات ، مسلک اور حیثیت کی کوئی فرق نہیں ہے۔ ہماری طاقت یہ ہے کہ پیپلز کانفرنس ایک غیرت مند پارٹی ہے۔ لیڈر اور کارکن یکساں طور پر قابل احترام ہیں اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل سارے شامل ہوتےہیں۔ ہماری صفوں میں کہیں بھی ہائی کمانڈ کلچر نہیں ہے اورہم پارٹی کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں جس میں ہرایک کے ساتھ دوسرے رہنماؤں کے برابر سلوک کیا جاتا ہے۔

عمران انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ 43 سال سے زیادہ پہلے معرض وجود میں آنے والی پارٹی کے پیچھے جدوجہد کی قابل فخر تاریخ ہےہم نے ہمیشہ نظر انداز ہونےوالوں کی نمائندگی کرنے کی کوشش کی ہے اور ایسا کرنے میں زبردست چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔ ہم کشمیر کے لوگوں کی بہتری کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھیں گے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ وادی بھر کے لوگوں کو پیپلز کانفرنس پر اس لئےاپنا اعتماد اور بھروسہ کا اظہار ہیں کہ یہ پارٹی انہیں موجودہ تعطل سے نکال سکتی ہے۔

سینئر پارٹی لیڈر نظام الدین بٹ نے کہا کہ نئے آنے والوں کو اپنے لیے ایک باوقار پلیٹ فارم ملے گا جس میں وہ معاشرے کی بہتری کے لیے کام کریں گے اور بے آوازوں کی طاقتور آواز بنیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.