پیر محمد شفیع شاہ ضلع یوتھ کارڈنئٹر پی ڈی پی شوپیان منتخب
پارٹی کے عوام حمائتی منشور کو گھر گھر تک پہنچانے میں جی جان سے کام کروں گا/یوتھ لیڈر
شوپیان/13 مارچ/این ایس آر
جموں و کشمیر پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی(PDP) نے گزشتہ روز اپنے کئی نئے عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کیا ھے۔ اس سلسلے میں پارٹی نے باہنر اور باصلاحیت نوجوان پارٹی ورکر پیر محمد شیفع شاہ کو یوتھ ضلع کارڑنیٹر شوپیان نامزد کیا ھے۔ ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے پارٹی لیڈران نے پیر محمد شفیع شاہ کی بطور یوتھ ضلع کارڈینٹر تعیناتی کو ایک خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہا ھے کہ اس باصلاحیت اور ہونہار نوجوان کی بحیثیت ضلع کارڈینٹر تعیناتی سے ضلع شوپیان میں یوتھ پی ڈی پی کو زمینی سطح پر مزید مضبوطی ملے گی اور پارٹی کے عوام حمائتی پروگراموں کو گھر گھر تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ پارٹی کی طرف سے ضلع یوتھ کارڈنئٹر منتخب کرنے کے بعد نوجوان لیڈر پیر محمد شفیع شاہ نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جو مجھ پر بھروسہ جتایا ھے میں اس پر پوری طرح سے کھرا اترنے کی کوشش کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ڈی پی کے عوام حمائتی منشور کو گھر گھر تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا۔