ماسٹر غلام رسول تانترے ساکنہ پارنیوہ بڈگام طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
*مرحوم کی وفات پر کئی ادبی،سیاسی،و سماجی شخصیات نے کیا رنج و غم کا اظہار
بڈگام/10مارچ/این،ایس،آر
وسطی کشمیر ضلع بڈگام کے علاقہ پارنیوہ سے تعلق رکھنے والے ماسٹر غلام رسول تانترے طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے۔ مرحوم ماسٹر غلام رسول تانترے سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ نیو سٹیٹ رپورٹر شاہد رشید کے چچیرے بھائی تھے مرحوم اپنے علاقے میں ایک خاص مقام رکھتے تھے۔
مرحوم نے ریٹائرمنٹ کے بعد عرصہ دراز تک مقامی جامع مسجد میں امامت کے فرائض انجام دئے۔ مرحوم ماسٹر غلام رسول تانترے نے پارنیوہ میں چند دیگر معززین کے ہمراہ نوجوانوں اور بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرانے کیلئے اسلامی درس گاہ کا قیام بھی عمل میں لایا جہاں سے درجنوں بچوں اور بچیوں نے قرآن وحدیث کی تعلیم حاصل کی۔ مرحوم نیک اور خدا ترس انسان ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے میں نہایت ہی ہردلعزیز تھے۔ مرحوم کی وفات پر کئی سیاسی،سماجی اور ادبی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ھوئے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ سینٹر صحافی شاہد رشید سے تعزیت کا اظہار کیا ھے۔ اس حوالے سے روزنامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کے دفتر واقع ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سرینگر میں ادارے کے بیورو چیف ریاض بڈھانہ کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ھوا جس میں ادارے سے منسلک بہت سارے رپورٹروں اور ایڈیٹوریل سٹاف نے شرکت کی۔ جس میں مرحوم کے روح کے ایصال و ثواب کیلے دعا کی۔