اسمبلی حلقہ انتخاب شوپیان میں ہوا پیپلیز ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم کارکنان کا اجلاس منعقد
پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانے کی کارکنوں سے کانسچونسی انچارج یاور شفیع بانڈے کی تلقین
شوپیان/31مارچ/این ایس آر
پیپلیز ڈیمو کریٹک پارٹی شوپیاں حلقہ انتخاب میں آج پارٹی کا ایک اھم اجلاس منعقد ھوا ۔ جس میں پارٹی کے اہم کارکنان نے شمولیت کی میٹنگ کی صدارت کانسچونسی کے انچارج یاور شفیع بانڈے نے کی۔ اُنہوں نے پارٹی عہدے داران پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جاکر پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ھے اور پی ڈی پی ایک عوامی تحریک ھے اور یہ جماعت ہمیشہ عوام کے مفادات میں کھڑی رہی ھے ۔ اُنہوں نے وراکران سے تاکید کی کہ وہ عوامی مسائل کو پارٹی قیادت تک پہنچانے کی کوشش کریں اور جہاں تک ممکن ہو خود بھی لوگوں کے بنیادی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کا حل تلاش کرے۔ اس دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ھوئے کانسچونسی انچارچ یاور شفیع بانڈے نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا ہماری اولین ترجیح میں شامل ھے ، ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ الیکشن سے متعلق معاملات پارٹی کی اعلیٰ قیادت طی کرتی ھے جس پر ہم کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتے البتہ ہم پارٹی کو زمین سطح پر مضبوط بنانے میں مصروف عمل ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرھے ہیں ہمیں امید ھے کہ آنے والے وقت میں پھر سے پی ڈی پی عوام کی طاقت سے بڑی پارٹی کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے گی۔