The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

سندیپ ماوا کی طرف سے لگائےگیے الزامات بے بنیاد ھے، اُسے سات دن کے اندر معافی مانگنی ھوگی

کشمیر میں میرا کوئی زاتی مکان نہیں ہے میں کرایہ کے مکان میں رہتا ہوں/ عبدلرحیم راتھر

0

بڈگام/ 31مارچ/ ریاض بڈھانہ

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و سابق وزیرِ خزانہ عبدلرحیم راتھر نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندیپ ماوا کی طرف سے لگائےگیے الزامات بے بنیاد ھے اُس نے جو من گھڑت کہانی بناکر لوگوں کے سامنے پیش کی ھے اُس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ھے میرا کشمیر میں آج بھی زاتی مکان تک نہیں ہے اور میں آج بھی کرائے کے مکان میں رہتا ھوں میرا مکان جو میرے آباوائی گاوں بادی پورہ میں واقع تھا اُسے نا معلوم بندوق برداروں نے جلا دیا تھا اور میں اُسی مکان کی دبارہ مرامت کر رہا ہوں اُنہوں نے کہا کہ ماوا کی طرف سے لگائے گیے الزامات جس میں اُنہوں نے کہا ھے کہ عبدلرحیم راتھر کے ملک کے علاوہ بیرون ممالک میں کمپلیکس ، اور حویلیاں ہیں یا زمین وغیرہ ھے بلکل غلط ھے میں اُس کو اپنی طرف سے دعوت دیتا ھوں کہ جو اُنہوں نے بتایا ھے کہ چاڈورہ اور بادی پورہ میں میری ہزاروں کنال اراضی یا عمارتیں ہیں وہ آکر دیکھائے کہ کہا پر ھے اُنہوں نے سخت الفاظ میں اُن کے اور ان کے ساتھیوں کے خلاف لگائے گیے الزمات کی مذامت کرتے ہوئے کہا کہ ماوا کو سات دن کے اندر اندر معافی مانگنی ھوگی اگر وہ معافی نہیں مانگتے تو ہم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گے اور انصاف مانگے گے اپنی عزت کو برقرار رکھنے کیلے میں کچھ بھی کرسکتا ہوں چونکہ ہر انسان کیلے سب سے بڑھ کر عزت ھوتی ھے، صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ ہلال احمد راتھر اُن سے الگ ھے اور وہ میری مرضی کے مخالف سیاست میں آئے ھے میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ سیاست میں آئے جس کا زکر میں کئی بار اپنے اسمبلی حلقہ میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کرنے کے دوران کرچکا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.