The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

گورئمنٹ ہائی اسکول بونین کے پاس گوبر کے ڈھیر جمع، طلبہ و سکول عملہ بدبو کی وجہ سے سخت پریشان

محکمہ تعلیم کے بلند بانگ دعوے محض کاغذی گھوڑے دوڑانے کے مترادف، والدین کی اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل

0

بڈگام/ 31مارچ/این،ایس،آر

چاڈورہ کے علاقہ بونین میں واقع ہائی اسکول کے قریب گوبر کے ڈھیر لگے ھوئے ہیں جس کے سبب طلبہ اور وہاں سے گزرنے والے لوگوں کی مشکلات میں کافی حد تک اضافہ ھوا ھے مقامی لوگوں نے انتظامیہ خاص کر سب ضلع مجسٹریٹ چاڈورہ و تحصیلدار چاڈورہ سے مطالبہ کیا ھے کہ یہاں گوبر جمع کرنے پر پابندی لگائی جائے اور زمینداروں کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ گورئمنٹ اداروں خاص کر اسکولوں کے قریب گوبر نہ ڈالے لوگ اکثر رستوں قبرستانوں اور اسکولوں کے قریب گوبر کے ڈھیر جمع کرتے ہے جس سے نہ صرف طلبہ، راہ گیروں ،بلکہ عام لوگوں کو بھی پریشان ھونا پڑتا ھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.