The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

پیپلز کانفرنس کے دیرینہ کارکن غلام محی الدین لون ھندوارہ کا انتقال پر ملال

پی سی سربراہ سجاد غنی لون نے غلام محی الدین لون عرف انکل کی وفات پر کیا رنج و غم کا اظہار

0

سرینگر/18 جولائی/این ایس آر

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے ممتاز کارکن اور پارٹی کے بانی شہید عبدل غنی لون کے قریبی ساتھی اور موجودہ سربراہ سجاد غنی لون کے کافی نزدیک رہے حاجی غلام محی الدین لون عرف عرف انکل سابق بلاک فاریسٹ آفیسر کا آج انتقال ہو گیا ہے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر سجاد غنی لون نےاپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مرحوم غلام محی الدین لون عرف انکل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کچھ اسطرح کے الفاظ سے کیا۔ سجاد لون کہتے ہیں کہ مرحوم غلام محی الدین لون انکل نے سیاست میں میری رہنمائی کی۔ اس کی محبت اور حمایت غیر مشروط تھی۔ وہ میرے والد کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔
اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ خصوصاً ان کے بیٹے کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ ادھر پی سی ھندوارہ حلقہ انتخاب کے انچارج شیخ عاشق حسین اور سینٹر رہنما ماسٹر محمد سلیمان بٹ نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں مرحوم غلام محی الدین لون کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ھے۔ اور پسماندگان کیلئے اللہ تعالی سے صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.