The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

سلام یا حسین رضی اللہ تعالی عنہ

از قلم۔۔۔ پروفیسر رضیہ سبحان

0

حسین آپ پہ ہر دم سلام بھیجا ہے
سلام بھی یہ بصد احترام بھیجا ہے

زباں پہ نام۔ خداوند زیر۔خنجر ہو
ہمیں یہ درس۔ وفا صبح شام بھیجا ہے

کٹا کے سر کو کیا سر بلند ہم سب کو
حسین نے ہمیں کیسا انعام بھیجا ہے

ہمیں اے کاش قیامت میں ہو نصیب کے جو
یہ اہل بیت کو آقا نے جام بھیجا ہے

اسی کی ہم نے بھی تقلید کی عبادت میں
مثال میں جو سجود و قیام بھیجا ہے

جناب۔فاطمہ زہرہ ، سکینہ ، زینب کو
دھڑکتے دل کا مقدس سلام بھیجا ہے

ہمیں تو پیروی کرنی ہے ہر گھڑی رضیہ
حضور نے جو علی کو پیام بھیجا ہے

آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.