The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

یوسمرگ محکمہ سیاحت اور ضلع انتظامیہ بڈگام کی نظروں سے اوجھل، مواصلاتی نظام کا فقدان

سرمائی کھیل سرگرمیاں ٹھپ، سیاحت سے جڑے لوگوں کا کاروبار متاثر

0

*

بڈگام/ 30جنوری/ریاض بڈھانہ

بڈگام ضلع میں واقع یوسمرگ ایک خوبصورت صحت افزا مقام ہے جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ یوسمرگ اپنی سرسبز و شاداب چراگاہوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ سیاحوں کی توجہ کا ایک مثالی مقام ہے جسے وادی کشمیر کا ایک قابل فخر حصہ مانا جاتا ہے۔
سری نگر سے بہت کم فاصلے پر واقع یہ خوبصورت مقام جہاں ماضی کی حکومتوں کی جانب سے اسے نظرانداز کیا گیا وہی حالیہ ایل جی انتظامیہ کی نظروں سے بھی اوجھل ہے اور بڈگام ضلعی انتظامیہ کی عدم تواجعی کا بھی شکار ہے یہی وجہ ہے کہ موسم بہار میں بھی بہت کم سیاح اس جگہ کا رخ کرتے ہیں۔ اور موسم سرما میں بھی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی جانب سے یوسمرگ پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور نہ ہی محکمہ سیاحت کی جانب سے یہاں سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، حالانکہ گزشتہ سال انتظامیہ نے میڈیا کی آواز پر تھوڑی بہت توجہ دی تھی۔ لیکن اس سال کچھ خاص دیکھنے کو نہیں ملا۔ یوسمرگ ایک قدیم سیاحتی مقام ہے جہاں بخشی صاحب کے دور میں کچھ ترقیاتی کام ہوئے تھے۔ حالانکہ یوسمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کے باجود بھی تب سے لے کر اب تک یہاں کچھ خاص ترقی نہیں ہوئی، آج کے دور میں جہاں مواصلاتی نظام زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے، وہی یوسمرگ میں مواصلاتی نظام کا بھی فقدان ہے، لوگوں نے کئی بار بڈگام کی ضلع انتظامیہ اور محکمہ سیاحت سے یہاں کے مواصلاتی نظام کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ لیکن جس شہر میں بولنے والے کو گونگا تصور کیا جائے اور سننے والے بہرے بن جائے وہاں ترقی کیسے ممکن ہے؟
یوسمرگ کے بالائی علاقوں میں بہت سے خوبصورت مقامات واقع ہیں جن میں دھائی ڈھیر، درگاٹولن، شیڑک، سنگم اور خاص طور پر برگاہ ،جس کے بارے میں مشہور کشمیری شاعر مہجور نے کہا ہے ہرگاہ ایکھ سو برگاہ جنتس منز چھ سرگاہ تاہم جہاں پہلے ہی پڑاو یعنی یوسمرگ میں ترقی کا فقدان ہو اور یوسمرگ کے سرسبز و شاداب میدان گوبر سے بھرے پڑے رھے وہاں کون سیاحوں کو دوسرے مقامات کی طرف راغب کرے گا۔ یوسمرگ کے آس پاس کے دیہات کے لوگ آج بھی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اگر یوسمرگ کو ترقی دی گئی ہوتی اور یہاں سیاحت کو فروغ دیا گیا ہوتا تو مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے عام لوگوں نے ایل جی انتظامیہ ، محکمہ سیاحت اور ضلع ترقیاتی کمیشنر بڈگام سے مطالبہ کیا ہے کہ یوسمرگ کی طرف توجہ دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.