The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

بڈگام کے دیہی علاقوں میں طبعی سہولیات کا فقدان، مریض علاج کے لیے دربدر

*کئی سال سے مختلف صحت مراکز کا کام ہاتھ میں لینے کے باوجود تشنہ تکمیل*

0

بڈگام/ 30جنوری/ریاض بڈھانہ

ضلع بڈگام کے دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے اور مریض اپنے علاج کے لیے کئی کلومیٹر کا سفر طے کرنے پر مجبور ہیں ،محکمہ کے کئی مراکز صحت ابھی بھی پرائیویٹ عمارتوں میں برائے نام کام کر رہے ہیں جہاں مریضوں کیلے کسی بھی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہے، اگرچہ کئی مقامات پر ان مراکز صحت کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود تاحال یہ کام مکمل نہیں ہوسکے جن میں چرار شریف کے علاقہ چلین چونٹی نارڈ کا طبعی مرکز اور خانصاحب کے علاقہ رینگہ زبل کھارین کے طبعی مراکز کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔
تاہم محکمہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی ان مراکز کے کام کو مکمل کرنے کے لیے کوئی پہل کی گئی ہے خانصاحب، کیچھ کے ایک مقامی نوجوان نے بتایا کہ کیچھ میں قائم سب سنٹر علاقے کے پنچایت گھر میں کام کررھا ہے حالانکہ اس سنٹر کیلے عمارت بھی تعمیر کی گئی تاہم ہمیں بتایا جارھا ہے کہ یہ عمارت رجسٹرڈ نہیں ہے اور محکمہ اس سنٹر کو عمارت میں منتقل کرنے سے قاصر ہے ۔ جانکاری کے مطابق کئی ایمبولینسز بھی بغیر ڈرائیور کے مختلف ہسپتالوں کے سہن میں دھول چاٹ رہی ہیں۔ اگرچہ انتظامیہ صحت کے شعبے میں شفافیت لانے اور مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے تاہم زمینی سطح پر ایسا کچھ نظر نہیں آرہا ھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.