The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

محمد رجب راتھر لالو شیش گری باغ کا انتقال پر ملال

فوڈ اینڈ سپلائز ائمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمر کی طرف سے تعزیتی اجلاس کا انعقاد

0

معروف سابقہ ٹریڈ یونین لیڈر وسیاسی رہنمامنتظرمحی الدین کے ساتھ اظہار تعزیت

سرینگر/18 ستمبر/این ایس آر

فوڈ اینڈ سپلائز ایمپلائز
ایسوسی ایشن کا ایک تعزیی اجلاس مرکزی دفتر پر منعقد ہوا۔ تعزیتی اجلاس جموں
و کشمیر کی معروف شخصیت سابق صدر فوڈ اینڈ
سپلائز ایمپلائز ایسوسیشن، سماجی وسیاسی لیڈر منتظر محی الدین کے بہنوئی اور ریاض احمد راتھر کے والد
جناب محمد رجب راتھر ساکنہ لالوشیش گری باغ کے انتقال پر بلایا گیا تھا۔ اجلاس کی صدارت فوڈ اینڈ سپلائز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر و چیرمین (ای جے سی سی)
اعجاز احمدخان نے کی۔ اجلاس میں مرحوم کے ایثال و ثواب کیلئے دعا کی گئی خداوند کریم
مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریں اور غم زدہ خاندان خاصکر جناب منتظر محی الدین اور ریاض
احمد راتھر کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں۔ مرحوم نہایت ہی شریف النفس
اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ تعزیتی اجلاس میں صدر
محترم اعجاز خان کے علاوہ منیر احمد فلگرو، حاجی عبدل قیوم بیگ، شہنوار آہنگر و
مسعوداحمد ناز کی، فیروز احمد نجار، نورمحم بٹ، وحیدہ باجی، منظور اشبری، حاجی فدا محمد، صدر ضلع سرینگر سعید پرویزپرویز راجہ کے علاوہ ضلع سرینگر کے سبھی عہدیداروں اور ملازمین، ڈیلراں اور محنت کشوں نے بھاری تعداد میں شرکت فرمائی۔ اس موقعہ پر مشترکہ تعزیتی اجلاس میں میں مرکزی و ضلع سرینگر کے سبھی لیڈران نے اپنے محسن قائد جناب منتظر محی الدین اور ریاض احمد راتھر کویقین
دلایا کہ جموں کشمیر کے ساڑھے چار لاکھ ملازمین اور محنت کش آپکے اس غم میں
برابر کےشریک ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.