The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

گوردیپ سنگھ سنگرال اور راجندر کول کو ہاکی جموں و کشمیر کے صدر اور سینئر نائب صدر کے طور پر کیا گیا منتخب

0

سرینگر/02 ستمبر/این ایس آر

گوردیپ سنگھ سنگرال اور راجندر کول کو آج ہاکی جموں و کشمیر کے صدر اور سینئر نائب صدر کے طور پرمنتخب کیا گیا۔ گوردیپ سنگھ سنگرال جموں و کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک شاندار قومی کھلاڑی رہے ہیں۔ مسٹر راجندر کول المعروف راجہ کول جموں و کشمیر کے ایک معروف سماجی اور سیاسی کارکن کو جموں و کشمیر ہاکی کے سینئر نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ مسٹر کول کا تعلق کھیلوں کے پس منظر سے ہے اور وہ جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے ہاکی اور رنجی کھلاڑی رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.