کی بات‘ 140 کروڑ ہم وطنوں کی آواز ہے/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہام
’من کی بات‘ صرف ایک ریڈیو پروگرام ہی نہیں بلکہ خوابوں کی تعبیر کے لیے تحریک کا ذریعہ بھی ہے
’م
سرینگر/ 30 اپریل/این ایس آر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون جموں میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ’من کی بات‘ کی 100ویں قسط کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی اور اسے سنا ۔ .اس تقریب میں جموں و کشمیر بھر میں سماج کے مختلف طبقوں سے مدعو افراد نے شرکت کی۔مدعوین سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنہا نے کہا، ’من کی بات‘ 140 کروڑ ہم وطنوں کی آواز ہے اور اس کی جڑیں ہماری روحانی اور ثقافتی روایات اور اس کے نظریات اور خیالات میں گہری پیوست ہیں۔ سنہا نے مزید کہا کہ ’من کی بات‘ اس ملک کے لوگوں کی امنگوں، خوابوں، چیلنجوں، کامیابیوں، ناکامیوں، عزم اور نئی شروعات کی بازگشت کرتی ہے۔ جناب سنہا نے کہا، ’من کی بات‘ نے اکتوبر 2014 میں اس کے شروع ہونے سے نہ صرف سماج کے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے بلکہ ملک میں ایک نئے سماجی انقلاب کی شکل دینے کے لیے ان کے طرز عمل میں تبدیلی کو متاثر کیا ہے۔شری سنہا نے مزید کہا، ’من کی بات‘ نہ صرف ایک طاقتور ریڈیو پروگرام ہے بلکہ سماج کے خوابوں اور عزم کو پورا کرنے کے لیے ایک تحریک کا ذریعہ بھی ہے۔’من کی بات‘ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے عوام کے درمیان بہترین مکالمہ قرار دیتے ہوئے جناب سنہا نے کہا کہ مکالمہ جمہوریت کی روح ہے اور ایک سیاستدان اور شہریوں کے درمیان براہ راست رابطہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جمہوریت کی بنیاد مضبوط ہے، حکمرانی میں شہریوں کی شرکت کو یقینی بنایا جاتا ہے اور ان کی آواز اس کی پالیسیوں کے مرکز میں ہوتی ہے۔جناب سنہا نے کہا، ’من کی بات‘ کا 100 واں قسط اس ملک کے لوگوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ سماج کے ہر طبقے سے ہر شخص وزیر اعظم نریندر مودی کی دانشمندی اور وژن جو ہندوستان کے ترقی کے سفر کی رہنمائی کر رہا ہے، کو سننے کے لیے اکٹھا ہوا تھا۔ اس سے قبل تقریب کے دوران جناب سنہا نے راج بھون میں سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، جموں کے زیر اہتمام ’من کی بات‘ کی 100ویں قسط پر ایک ملٹی میڈیا نمائش کا بھی افتتاح کیا۔