The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

سات سالہ ہاشمت سلیم نے چھٹی جے کے کراٹے چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی

0

سرینگر /03جنوری/ عاشق تلگامی

گھاٹ پلہالن کے رہائشی ہاشمت سلیم جن کی عمر صرف سات سال ہے اور وزن 25 کلوگرام ہے نے حال ہی میں چھٹی جموں و کشمیر کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل اپنے نام کیا۔ یہ چیمپئن شپ بھگوتی نگر جموں کے انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔
ہاشمت سلیم، جو کہ دون انٹرنیشنل اسکول سنگاپور پٹن بارہمولہ میں دوسری جماعت کے طالب علم ہیں نے اپنی کارکردگی سے علاقے کا نام روشن کیا۔ اس شاندار کامیابی پر انہیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی جانب سے حوصلہ افزائی ملی۔
آئی جی پی کشمیر شری سجیت کمار، سابق سی ای او بارہمولہ شری بلویندر سنگھ رینہ، سابق ایم ایل اے رفیع آباد شری یاور میر، سابق ایس ڈی ایم پٹن آئی اے ایس شری سید فہیم بہکی، سابق تحصیلدار پٹن شری شاکب مرتضیٰ، سابق زیڈ ای او پٹن اور مختلف سماجی کارکنان و میڈیا شخصیات نے ہاشمت سلیم کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کو سراہا۔
یہ کامیابی نہ صرف ہاشمت سلیم بلکہ ان کے اسکول، اساتذہ اور والدین کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ ہاشمت سلیم مستقبل میں بھی اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور اپنے علاقے کا نام روشن کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.