The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

پونچھ میں عوام کے لیے تعمیر کئی بیت الخلاء پر تالے تشویشناک، عوام نے کیا سخت برہمی کا اظہار

سماجی کارکن عبدالرشید شاہپوری نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے شہرِ خاص میں عوام کے لیے تعمیر تمام بیت الخلاء کو فعال بنانے کا کیا مطالبہ

0

پونچھ/20 جنوری/ماجد چوہدری

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے شہر خاص میں لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر جو راہگیر، مسافر، خواتین و بزرگ افراد جو شہر میں رفع حاجت کے لیے پریشان ہوتے تھے انکی مجبوریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی کمائی سے وصولے ٹیکس سے میونسپل کونسل نے تعمیر کیے بیت الخلاء پر تالے لگے ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر عوام و سماجی کارکنان نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی کارکن عبدالرشید شاہپوری نے اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کونسل کی کاوشوں سے عوام کی سہولیات کے لیے یہ بیت الخلاء تعمیر ہوئے تھے لیکن کونسل کے معطل ہونے کے ساتھ ہی ان بیت الخلاء پر تالے لگ گئے اور بس اسٹینڈ کے علاوہ عیدگاہ چوک، پریتم پارک کے قریب تعمیر بیت الخلاء، پریڈ گراونڈ کے قریب بیت الخلاء و آٹو سٹینڈ کے قریب تعمیر بیت الخلاء بند ہونے سے عوام بالخصوص خواتین و بزرگ و معزور افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان بیت الخلاء کے فعال ہونے سے جہاں عوام کے لیے آسانی پیدا ہوگی تو وہیں ان سے محکمہ میونسپلٹی کو اچھی خاصی کمائی ہوسکتی ہے جیسے بس اسٹینڈ پر ہورہی ہے لیکن پونچھ کی عوام کی بدقسمتی کہ یہ تاحال غیر فعال ہیں۔
شاہپوری نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ ان بیت الخلاء کو فعال بنانے کے احکامات محکمہ میونسپل پونچھ کے ایگزیکیٹو آفیسر کو جاری کر عوام کے لیے راحت کے ادوار ہموار کریں اور میونسپلٹی کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے ان بیت الخلاء کو فعال کر آمدنی کا ذریعہ بنانے کی کوشش کریں تاکہ مستقبل میں عوام راحت کی سانس لیے پائے اور میونسپلٹی اچھی خاصی آمدنی حاصل ہو پائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.