The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

گلشنِ ادب جموں وکشمیر کی جانب سے مادری زبان کے عالمی دن پر پروگرام آج کی شام مادری زبان کے نام

ادباء و شعراء نے مادری زبان کی اہمیت اور فروغ کے لئے اپنی شعری و نثری تخلیقات میں کیا برملا اظہار

0

سرینگر/23 فروری/این ایس آر

گلشنِ ادب جموں و کشمیر کے آفیشل واٹس ایپ صفحہ پر مادری زبان کے عالمی دن پر آج کی شام مادری زبان کے نام عنوان سے ایک خصوصی پروگرام دو نشستوں میں پیش کیا گیا جو کہ گلشن ادب جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ مقبول فیروی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ غلام نبی دلگیر صدر محفل کے طور پر مدعو کیۓ گئے مہمان خصوصی ناظم نذیر چیف ایڈیٹر اخبار روزنامہ تعمیل ارشادِ جبکہ مہمانان زی وقار سنتوش شاہ نادان اور کاشر ادبی خبر نامہ کے پیشکار ماجد گنايی بھی ایوان صدارت میں جلوہ افروز رہے۔ پروگرام کو شبیر فہمی صدر گلشن ادب جموں وکشمیر اور نذیر قریشی ابنِ شہباز نائب صدر گلشن ادب جموں وکشمیر نے منعظم طریقے سے پیش کیا۔ پروگرام کے اغاز میں کوثر منظور خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے شعراء و ادباء کا استقبال کیا۔ جن ادباء و شعراء نے مادری زبان کے حوالے سے اپنا اظہار خیال شعری و نثری تخلیقات میں کیا ان کے اسماء گرامی یوں ہیں۔۔۔غلام نبی دلگیر۔ مقبول فیروزی۔ عبدالرشید سرشار۔ رفاقت حفیظ۔ مولوی ریاض ہاکباری۔ ارشاد علی ارشاد۔ میر نثار حسین نثار۔ رفیق طاہر کاوچکی۔ ابو ضحی طارق۔ سنتوش شاہ نادان۔ بھارتی رینا۔ عشرت گُل۔ کسم دھر شاردہ۔ ثمینہ اعجاز۔ کومل رانو۔ ندا رحمن۔ مضروب بانہالی۔ چمن پنجوری۔ کوثر منظور خان۔ صوفی حمید۔ شبنم شبیر۔ گُل تنویر۔ منظور نونہ مئی۔ غلام حسین درویش۔ شوقیں سونمی۔ الطاف طاہر خان۔ ثاقب فہیم۔ غلام حسین شبنم۔ وسیم علی کاظم۔ ریاض پروانہ۔ مختار قریشی۔۔۔سبھی شعراء و شاعرات نے مادری زبان کی صورت حال اس کی اہمیت اور فروغ کے لیے اپنی شعری و نثری تخلیقات میں برملا اظہار کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.