سرینگر/23 فروری/گلفام بارجی
جے اینڈ کے ریڈیو، ٹی وی آرٹسٹس، فری لانسرز پروڈیوسرز اینڈ ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے معروف صحافی اور زی نیوز کے سابقہ بیورو چیف نصیر احمد کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر شیخ طارق جاوید نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مرحوم نے صحافت کے میدان میں بہترین اور قابل ستائش کام کیا ہے وادی میں گزشتہ کئی دہائیوں سے نامساعد حالات کے دوران مرحوم نے اپنی زندگی کئی بار جوکھم ڈال کر ایک مثال قائم کی۔مرحوم نے صحافت کے شعبے میں اپنا لوہا منوایا تھا اور انہوں نے صحافت کے لئے جو خدمات انجام دئے اس کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آخر پر شیخ طارق جاوید نے مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ہےاور لواحقین کےلئے یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی سے وابستہ تمام ممبران غم ذدہ خاندان کے اس غم میں برابر شریک ہیں۔