ترال/23 فروری/شبیر بٹ
جموں وکشمیر پہاڈی اتھینک ٹرایبل مومنٹ کی جانب سےاتوار کو دڈو مڑہامہ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ترال، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں اور کو لگا م علاقوں سے تعلق رکھنے والے پہاڈی نمایندگان نے شمولیت کی اس موقع پر پہاڈی اتھینکل مومنٹ کے چیرمین رفیق احمد شاہ نے بطور مہمان خصوصی شمولیت کی انہوں نے بتایا کہ پہاڈی طبقے کو سینتالیس سے آج تک وہ حقوق نہیں دیے گے جن کے وہ حقدار تھے اور اس لیے آج ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں کہا گیا کہ مرکز ی سرکار کو اس طبقے کی فلاح و بہبود کے حوالے سے سیاسی ریزرویشن دینی چاہیے تاکہ انکے مجموعی مفادات کا احترام ہو سکے اپنے خطاب میں سید رفیق احمد شاہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کشمیر کے پہاڑیوں کو حقوق مل رہے ہیں اور اس لیے ہم ملک کے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے رفیق احمد شاہ نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے باقاعدہ سیاست میں آنا ایک خوش آیند بات ہے تاہم انکو چاہیے کہ مزہب کا سہارا لیکر سیاست نہ کریں۔۔ اس موقع پر وایس چیرمین محمد شفیع خان، بشارت احمد ضلع صدر،فاروق احمد خان ڈسٹرکٹ سیکرٹری،تحصیل صدر بیجبہاڈہ حیدر خان، فیروز احمد خان، محمد عباس خان، راجا خان، سرفراز احمد خان، اور دیگر لوگ بھی موجود تھے