حضرت میر سید شاہ قاسم حقانیؒ کا سالانہ عرس مبارک28 فروری کو نرپرستان میں منایا جارہا ہے/حقانی میموریل ٹرسٹ
سرینگر/26 فروری/این ایس آر
حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر کے اہتمام سے پیشواٸے صادقین و رہنماٸے سالکین حاجی الحرمین حضرت میر سید شاہ قاسم حقانیؒ کا سالانہ عرس مبارک27 اور28 فروری 2025 کو پورے جموں و کشمیر میں تزک و احتشام سے منایاجائے گا۔
عرس حقانیؒ کے سلسلے میں 27 فروری بروز جمعرات بعد نماز ظہر خانقاہ حقانیہ نرپرستان میں ختم تلاوت قران پاک اور ذکر و اذکار کی مجلس منعقد ہوگی۔28 فروری جمعتہ المبارک کو خانقاہ حقانیہ نرپرستان فتح کدل سری نگر میں صبح ساڑھے آٹھ بجے سےنماز جمعہ تک ختمات المعظمات اور مولود شریف کے ساتھ ساتھ ذکر و از کار کی مجلس منعقد ہوگی۔علاوہ ازیں علماۓ کرام و مقررین حضرت شاہؒ کی حیات اور کارناموں پر روشنی ڈالیں گے۔تمام عاشقان رسول اللہ ﷺ اور محبان اولیاءکرام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت کرکے خیردارین حاصل کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
م