میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کے والد نسبتی ڈاکٹر سبطین مسعودی کا انتقال پر ملال
جی آر بیگ میموریل فاؤنڈیشن کی جانب سے تعزیتی پیغام
سرینگر/27 فروری/این ایس آر
جی آر بیگ میموریل فاؤنڈیشن میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سے ان کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ ہم اپنے پیارے بھائی کے انتقال پر پامپور کے ایم ایل اے جسٹس (ر) حسنین مسعودی کے برادر کے انتقال پر ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی کا انتقال ان کے خاندان اور علاقے کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے ۔ ان کے دور جانے سے جو خلا پیدا ہوا ب اسے پر کرنا ناممکن ہے ۔ان کی خدمات اور موجودگی ہمیشہ لوگوں کو بڑا ستاۓ گی ۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور رب ذوالجلال سے ان کے حق میں ہمت اور صبرو استقامت کی دعا کرتے ہیں۔
اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔