The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ساگر کلچرل فورم کی طرف سے عالمی یوم خواتین کے موقعے پر ٹنگمرگ میں شاندار تقریب

تقریب کے دوران آکاش وانی سرینگر کی معروف براڈ کاسٹر سکینہ راتھر کو ارنی مال ایوارڈ 2025 سے نوازہ گیا

0

ٹنگمرگ/ 8 مارچ/این ایس آر

جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کشمیر کی جانب سے آج ٹاون ہال ٹنگمرگ میں عالمی یوم خواتین منایا گیا، تقریب دو نشستوں پر مبنی تھی پہلی نشست میں عورتوں پر ہورے گھریلو تشدد پر مقررین نے بات کی اس نشست کی صدارت معروف براڈ کاسٹر اور شاعر بشیر عارف نے کی، ان کے ساتھ ایوان صدارت میں رنجور تلگامی، شبنم وجپاری بشر زوگیاری، شاہی ممتاز، آی سی ڈی ایس ٹنگمرگ صبینہ تبسم، اور بشارت حسین بخاری موجود تھے اس موقعے پر معروف براڈ کاسٹر سکینہ راتھر کو ارنی مال ایوارڈ 2025 سے سرفراز کیا گیا فورم کے سرپرست اعلی ساگر نظیر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا ، نظامت کےفراٸض معروف اردو شاعر شوکت شہباز نے انجام دیے، اس موقعے پر دور دراز دیہاتوں سے آنی والی سو سے زاید خواتینوں نے شرکت کی دوسری نشست میں ایک عالی شان مشاعرہ منعقد ہوا جس میں دو درجن سے زاید شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.