The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

تمباکو نوشی کرنے والوں کو کورونا وائرس کا زیادہ خطرہ

0

سرینگر/29 مئی/ این ایس آر

گڑگاؤں کے نارائن اسپتال کے سینئر کنسلٹنٹ، سرجیکل آنکولوجی کے ڈاکٹر کوشل یادو نے کہا ہے کہ تمباکونوشی کرنے والے لوگوں میں کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
ڈاکٹر کوشل یادو نے کہا کہ "ڈبلیو ایچ او کے مطابق، دنیا میں ہر سال 8 لاکھ سے زیادہ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے مرتے ہیں، اور تمباکو کینسر سے متعلق 25 فیصد اموات کا باعث بھی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں کووڈ-19 کی شدت اور ہلاکت کا 40 سے 50 فیصد زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ کووڈ-19 کے انفیکشن اور تمباکو نوشی کا ایک دوسرے سے براہ راست تعلق نہیں ہے، لیکن ظاہر ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے لوگوں کے پھیپھڑوں میں سانس کی بیماریوں کا خطرہ پہلے ہی موجود ہے، ایسی حالت میں کووڈ-19 کا انفیکشن ان لوگوں کے لئے اضافی طورپر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹر کوشل نے کہا کہ "جولوگ سرگرمی سے تمباکو کا استعمال کرتے ہیں، یا کسی بھی شکل میں تمباکو نوشی کر رہے ہیں ، ان کے لئے ہماری طرف سے یہ پیغام ہے کہ وہ یقینی طور پر اس عادت کو ترک کردیں، کیونکہ وہ اپنے لئے کینسر سمیت دیگر بہت ساری بیماریوں کا خطرہ تو بڑھاتے ہی ہیں، ساتھ ہی تمباکو نوشی سے دھواں کے ذریعہ آس پاس کے لوگوں کے لئے بھی بیماریوں کے بڑھانے کا زریعہ بنتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.