The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

بہرام پورہ، تِلگام ضلع بارہمولہ کے عوام کا محکمہ آبپاشی کے خلاف پرامن احتجاج

نہر کے لیے بڑی پیپیں بچھانے اور درختوں کی کٹائی کا مظاہرین کررہے تھے مطالبہ

0

بارہمولہ/11 مارچ/ عاشق تلگامی

بہرام پورہ تِلگام کے لوگوں نے آج مین روڈ تِلگام پر آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ کھئی پورہ اور محکمہ آبپاشی ٹنگمرگ کے خلاف ایک پُرامن احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سڑک کی تعمیر جاری ہے، لیکن سڑک کے نیچے گزرنے والی نہر کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، جس سے کسانوں کی زمینوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کے نیچے سے گزرنے والی نہر کے لیے بڑی پائپیں بچھائی جائیں تاکہ زرعی زمینوں تک پانی کی رسائی ممکن ہو۔ جب تک یہ مطالبہ پورا نہیں ہوتا، تب تک سڑک کی تعمیر کا کام روکا جائے۔

احتجاج میں شامل لوگوں نے مزید کہا کہ سڑک کے کنارے بڑے درخت موجود ہیں، جن کی وجہ سے نہر کے لیے پائپ بچھانے میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ ان درختوں کو کاٹنا ضروری ہے، اور چونکہ یہ درخت شاملات کی زمین میں آتے ہیں، اس لیے انتظامیہ کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

  1. مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں تاکہ کسانوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو اور سڑک کی تعمیر بھی متاثر نہ ہو۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.