ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے ترال کا کیا دورہ
خانقاہ فیض پناہ کی شان رفتہ بحال کرنے کا دلایا بھروسہ
ترال/15 مارچ/شبیر بٹ
۔۔ ممبر پارلمینٹ آغا روح اللہ نے سنیچر کو ترال کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے خانقاہ فیض پناہ ترال کا دورہ کرنے کے علاوہ آٹو نیشن نامی شو روم کا افتتاح کیا اس موقع پر انچارج حلقہ انتخاب ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے اس موقع پر آغا روح اللہ نے بتایا کہ خانقاہ فیض پناہ ترال کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جاہیں گے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے آغا روح اللہ نے بتایا کہ انھیں امید ہے کہ یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے بیروزگاروں کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے وہ مقررہ وقت میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی تاکہ ڈیلی ویجرس کا مسلہ حل گا انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان نسل کی طرف سے خود روزگار یونٹس شروع کرنا ایک نیک شگون ہے اور اس بارے میں ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی ضرورت ہے