The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

قران ہی صلاح و فلاح کا واحد زریعہ

حقانی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے نزول قران کانفرنس کا انعقاد

0

بڈگام/26 مارچ/این ایس آر

حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر کی جانب سے دارالعلوم حقانیہ سویہ بگ میں
نزول قران کانفرنس کے سلسلے میں مقابلہ حسن قرات کا اہتمام ہوا۔کانفرنس کی صدارت نامور عالم دین مفتی عبدالحمید نعیمی صاحب نے کی۔حسن قرات مقابلہ میں دارالعلوم حقانیہ سویہ بگ ، دارالعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ دارالعلوم سلطان العارفین ترچھل پلوامہ کےحفاظ نے شرکت کی جبکہ سید زاہد حقانی، مولانا سمیع الللہ بٹ ضلع صدر پلوامہ، عبدالرشید ملک ضلع صدر بڈگام ، آرگنائزر بشیر احمد ڈار ، دارالعلوم شاہ ولی اللہ ست بونن کپوارہ ،جامع ھدایت البنات کرالہار ، دارالعلوم حی علی الفلاح ہد پورہ کھی ٹنگن ، دارالعلوم رحمت عالم یار بگ رفیع آباد، دارالعلوم صدیقیہ لٹھی شاٹ سوپور ،دارالعلوم حنفیہ گنڈ براٹھ ، مدرسہ نور الاسلام براٹھ کلان سوپور، دارالعلوم سید اسماعیل بخاری شتلوہ ،  دارالعلوم  کاشانیہ ربن سوپور ، دارالعلوم الاعتقاد فیضانِ مدینہ ترکانجن اور ،مدرسہ اسلامیہ مصباح العلوم نلی گھرکوٹ مہوڑہ
اوڑی،مدرسہ اسلامیہ علوم القران برنیٹ بونیار کے طلبا،مدرسین اور منتظمین بھی شریک کانفرنس رہے۔حسن قرات مقابلہ میں عامر احمد دارالعلوم سلطان العارفین نے اول ،حافظ حافظ انظر احمد دارالعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ نے دوم، حافظ عنایت دارالعلوم حقانیہ سویہ بگ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلی سید حمید اللہ حقانی نے کانفرنس کےشریک طلبا اور امتیاز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔نامور عالم دین مفتی عبدالحمید نعیمی صاحب،مولانا سمیع اللہ بٹ ، مولانا مقصود احمد اور ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے کانفرنس سے خطاب کیا ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک ایسا ہدایت نامہ ہے جو تمام عالم انسانیت کی جانب نازل ہوا ہے اس پر ایمان لانے اور عمل کرنے والوں کی دنیا اور آخرت میں صلاح و فلاح ہے۔اللہ کے نزدیک تمام مخلوق محترم ہے۔ تمام جانداروں میں انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ عطا کیا گیا۔ قرآن مجید میں ذات پات یا نسل کی کوئی تفریق کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ ا للہ نے کسی کو کسی پر افضل یا کم تر قرار نہیں دیا لیکن تقوی کی بنیاد پر زمرے تقسیم کئے گئے ہیں اللہ پر تقوی رکھنے والا سب سے مقدم ہے۔دور حاضر میں تناؤ ، ذہنی انتشار نے چہار سو اپنی جڑیں پھیلا کر انسانی زندگی کو پا مال کر دیا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ تناؤ دور کرنے کے لئے قرآن کریم میں ارشاد باری ہے کہ شکر گزاری کا دامن مضبوطی سے تھام لینا چاہیے .ہمیں اللہ کے عطا کردہ انعامات یاد رکھنے چاہیے۔کائنات کے ذرہ ذرہ میں لاتعداد نعمتوں کا خزانہ مو جود ہے لہذا اللہ کی اطاعت و شکر گزاری لازم و ملزوم ہے ۔ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نےمعزز مہمانان، تمام شرکاء اور میزبان ادارے کا کانفرنس میں تعاون کرنے اور کامیاب بنانے کےلیے شکریہ ادا کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.