سری نگر، 3 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بی جے پی میونسپل کونسلر کی نامعلوم جنگجوؤں کے ہاتھوں ہلاکت کو ‘سیکورٹی چوک’ قرار دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ علاقے میں جنگجو کیسے آزادانہ طور گھوم رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کواپنی طرف سے غلطیوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔
موصوف جنرل سیکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پارٹی دفتر پر مہلوک لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے۔
Please