کپواڑہ/3 جون/طارق راتھر
لفٹنٹ گورنر جموں و کشمیر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج کپواڑہ کا دورہ کیا اور موصوف نے اپنے دورے کے دوران خان آرگینک زرخیز منڈی کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام الدین اور ڈی ڈی سی چیرمین کپوارہ عرفان پنڈت کے ہمراہ organic Agricultural Mandi کا افتتاح کیا اس موقع پر مشیر کے ہمراہ ایس ایس پی کپوارہ سندیپ چکروتی ۔اور ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا بھی تھے۔ اس کے علاوہ مشیر موصوف نے محکمہ ایگرکلچر کی جانب سے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا ۔اس دوران مشیر خان نے ڈی سی آفس کپواڑہ میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا ۔ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام الدین نے مشیر کو کوویڈ سے نمٹے اور تعمیراتی پروجیکٹوں کے متعلق مفصل جانکاری فراہم کی ۔دربار میں ڈی ڈی سی ممبران بی ڈی سی ممبران تجارتی انجمنیں ٹرانسپورٹ چیرمین مونسپل کمیٹی کپواڑہ اور ہندواڑہ کے چیئرمین صاحبان کے علاوہ علماء دین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھیں۔