فوج نے ماور کٹلری میں مفت میڈیکل کم ویٹرنری کیمپ کا کیا انعقاد
مقامی لوگوں نے فوج کے عوام دوست اقدامات پر کیا اظہار تشکر
ھندوارہ/5 جون/طارق راتھر
لنگیٹ تحصیل کا کٹلری ماور جو ایک دور دراز گاؤں ہے اور اس میں صرف ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر ہے جس میں طبی سہولیات ضرورت سے کم ہےاور بہتر طبی سہولیات تقریبا 20 کلومیٹر دور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لنگیٹ میں دستیاب ہیں۔ اور لوگوں کو معمولی چک اپ کے لئے سب ضلع اسپتال لنگیٹ یا ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ کا رخ کرنا پڑتا ہے
آس دوران شمالی کشمیر میں COVID-19 کی دوسری لہر کی وجہ سے مقامی افراد کی درخواستوں اور سول میڈیکل انفراسٹرکچر پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے آج یعنی 5جون ماور کے کٹلری گاوں میں بھارتی فوج نے ایک میڈیکل کم۔ویٹرنری کمیپ کا انعقاد کیا گیا اس مفت میڈیکل کیمپ کے دوران غریب اور نادار افراد کو معیاری طبی نگہداشت اور دوائیں مفت فراہم کی گئیں جس میں لوگوں نے شرکت کی اس کیمپ میں 09 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم جن میں 02 آرمی ڈاکٹرز ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ کے 05 سول ڈاکٹرز (میڈیکل اسپیشلسٹ ، ماہر امراض ماہر ، پیڈیاٹرک ، آرتھوپیڈک اور ڈینٹسٹ) اور جانوروں اور بھیڑوں کےلئے ہندوارہ کے دو ویٹرنری ڈاکٹروں نے مختلف بیماریوں کے لئے مشورے اور علاج کی پیش کش کی۔ 354 افراد (174 مرد ، 96 خواتین اور 84 بچے) اور 188 جانوروں (94 مویشیوں ، 82 بھیڑوں اور 12 گھوڑوں) کا علاج کیا گیا۔ 10 افراد کو COVID ویکسنیشن بھی کرائی گئی کیمپ میں آئے مقامی لوگوں نے اظہار تشکر کیا اور فوج کو جاری وبائی اور لاک ڈاؤن کے دوران طبی سہولیات تک رسائی فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیااور اس طرح کے میڈیکل کیمپوں کا مسقبل میں انعقاد کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔