The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

فائزر ویکیسن کووڈ ۔19 کے سبھی موجودہ ویریئنٹ کے لئے موثر/کمپنی کا دعوی

0

واشنگٹن/11 جون/ (سپوتنک)

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ویکسین کووڈ 19 کی تمام شکلوں کے لئے موثر ہے ۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ وہ دنیا بھر میں اس کے بدلتے ویریئنٹ پر ویکسین کے اثرات اور آزمائشوں کی نگرانی کر رہی ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر البرٹ بورلا نے کہا ’’ہم ابھرتی ہوئی شکلوں کی باریکی سے نگرانی کر رہے ہیں اور اس کی حفاظت کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ ہم نئے ابھرنے والے فارمیٹ کے تئیں اپنے ٹیکوں کے ردعمل کا جائزہ لے رہے ہیں اور نگرانی کی کوششوں پر دنیا بھر کے صحت عامہ کے عہدیداروں کے ساتھ ہم آہنگی کر رہے ہیں۔ ہماری ویکسین موجودہ شکلوں پر موثر ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائزر نےضرورت پڑنے پر ابھرتے ہوئے مختلف فارمیٹ کے لئے 100 دنوں کے دوران ایک نئی ویکسین بنانے کا عمل تیار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.