The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

کرالہ گنڈ میں موٹرسائیکل اور لوڈکیرئیر کے درمیان زوردار ٹکر

حادثے میں ایک جاں بحق دو زخمی، اسپتال منتقل

0

ھندوارہ/11جون/طارق راتھر

ٹھوکر پورہ کرالہ سڑک حادثے میں ایک بائیک سوار جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید طور زخمی ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر شمالی کشمیرقصبہ ہندوارہ کے ٹھوکر پورہ کرالہ گنڈ میں ایک لوڈ کیرئیر اور موٹرسائیکل کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی جس دوران موٹرسائیکل سوار سمیت دوافراد زخمی ہوگئے ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار جازم احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے ۔اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک بتا کر انہیں دسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمیوں عامر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکنہ سلفپورہ اور جنید رمضان ولد محمد رمضان گنائی ساکنہ بہرم پورہ کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں تحققیات کا اغاز شروع کردیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.