بلاک افس کرالپورہ میں بی ڈی او کی غیر موجودگی سے عوام کو مشکلات کا سامنا
ضلع انتظامیہ ٹس سے مس نہیں، اعلیٰ حکام سے توجہ دینے کی مانگ
کپوارہ/21 اگست /نجمہ بٹ
بلاک ڈولپمنٹ افس کرالپورہ کپوارہ میں بی ڈی او کی غیر موجودگی کو لیکر منریگا سپلائیر اور دیگر پنچوں کے علاوہ کئی لوگوں نے میڈیا کے سامنے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چند روز سے محکمہ دیہات سدھار بلاک افس کرالپورہ میں بلاک افیسر کی غیر موجودگی کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ھے جبکہ بلاک افس کے کئی ملازمین بھی افس سے غیر حاضر رہتے ہیں جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے اس حوالے سے لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کو فوری طور حل کیاجائے تاکہ عوام کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم سٹیٹ رپورٹر کے نمائیدے نے جب اس حساس مسلئے پر اے سی ڈی کپوارہ سے سے بات کی تو انہوں نے جواب میں کہا کہ مزکورہ بی ڈی او چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ جبکہ دیگر اسٹاف کو غیر حاضر رہنے کی پاداش میں کاروائی کی جائے گی