وادی کشمیر کی معروف ادبی تنظیم، بزم روحانیت و عظمت نسواں سوپور اپنے منزل کی جانب کامیابی سے رواں دواں
گزشتہ روز شہدائے کربلا امام عالی مقام کے تئیں پُر وقار حسینی محفل مشاعرے کا کیا انعقاد
سرینگر/21اگست/این ایس آر
گزشتہ روز بزم روحانیت و عظمت نسواں سوپور کی صدر محترمہ فہمیدہ سوپوری صاحبہ نے جماعت اہل اعتقاد وٹس ایپ گروپ کے پیج پر شہدائے کربلا حضرت امامِ حُسین رضی اللہ عنہُ کے تعیں ایک پُر وقار حُسینی محفل مشاعرے کا انعقاد کیا۔ اس بابرکت حسینی محفل مشاعرے میں جن شعراء و شاعرات نے اپنا کلام پیش کیے اُن کے اسماے گرامی یوں ہیں۔۔۔۔
محترم نور دین ہوش۔
محترم مقبول فروزی۔
محترم بشیر احمد بشیر ابن نشاط کشتواڑی۔
محترم شہباز ہاکباری۔
محترم بشیر بھدرواھی۔
محترم محسن کشمیری۔
محترم محمد امین ڈولوال۔
محترم سرور بلبل۔
محترم غلام حسین شبنم۔
محترم رفاقت حفیظ۔
محترم فلک ریاض۔
محترم عابد اشرف۔
محترم شبر شبیر۔
محترمہ ماہ جبین انکساری۔
محترمہ فہمیدہ سوپوری۔
محترمہ عشرت گل۔
محترمہ ریحانہ کوثر۔۔۔۔
اس پُروقار اور با سعادت مشاعرے میں شہدائے کربلا کے تعیں سلام۔ مرثیہ۔ نوحہ اور معارکہ کربلا کے حوالے سے شعراء کرام نے اپنا بہترین خراجِ عقیدت اپنے اشعار کے زریعے پیش کیۓ۔ جو کہ قابل تعریف ہیں۔ بزم روحانیت و عظمت نسواں سوپور کی صدر محترمہ فہمیدہ سوپوری صاحبہ عنقریب ہی ایک اور حسینی مشاعرے کا انعقاد کرنے کی خواہاں ہے۔ انشاءاللہ۔