کوکرناگ اننت ناگ میں سومو ڈرائیوروں کا احتجاج
ٹیکسی اسٹینڈ کے لیے زمین کا مطالبہ،ایس ڈی ایم کوکرناگ سے مداخلت کی اپیل
اننت ناگ/25 اگست/شیخ ندیم
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں سومو ڈرائیوروں نے آج اپنے جائز مطالبات کو لے کر ایس ڈی ایم آفس کے احاطے میں پرامن احتجاج کیا۔ ڈرائیوروں نے بتایا کہ انہوں نے ایس ڈی ایم کوکرناگ سے اپیل کی تھی کہ انہیں سومو اسٹینڈ کے لیے زمین فراہم کی جائے تاکہ انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔ ایس ڈی ایم کوکرناگ جہانگیر احمد اور میونسپل کمیٹی کوکرناگ نے ڈرائیوروں کو یقین دہانی کی تھی کہ انہیں اسٹینڈ کے لیے زمین فراہم کی جائے گی مگر زمینی سطح پر وعدوں کے سوا کچھ نہیں ملا آفسران نے ڈرائیوروں کے لیے شیڈ اور دیگر سہولیات دستیاب رکھنے کا وعدہ کیا جو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا اسٹینڈ کیلۓ خود میونسپل کمیٹی کوکرناگ کی نگرانی میں جاۓ وقوع کی نشان دی گئ تھی۔
ڈرائیوروں نے ایک بار پھر ایس ڈی ایم کوکرناگ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے حقیقی مانگ کو جلد از جلد پورا کریں۔