The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

شہید ارشد بٹ کی شہادت رائیگان نہیں جائیگی ۔ارشد کے قاتلوں کو جلد ہی کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا/ دلباغ سنگھ

پولیس سربراہ نے قلمونہ کپوارہ جاکر شہید پولیس آفیسر ارشد اشرف بٹ کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی

0

کپواڑہ/18 ستمبر/نجمہ بٹ

مقتولہ پولیس سب انسپکٹر ارشداشرف بٹ ایک بہادر پولیس افیسر تھا۔ ارشد کے قاتلوں کو بہت جلد سزا دی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے آج یہاں قلمونہ کپوارہ کے دورے کے دوران پولیس سب انسپکٹر ارشد کے گھر پر تعزیت کے دوران کیا ان کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار ڈی آئی جی شمالی کشمیر ۔ایس ایس پی کپوارہ سندیپ چکروتی۔ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا اے ایس پی ہندوارہ مشکور احمد اور ضلع کے سینئر پولیس افسران موجود تھے انہوں نے ہفتہ کو ضلع کپواڑہ کے قلمونہ رامحال دورہ کرکےمقتول پولیس اہلکار کے گھر کا جاکر غمزدہ کنبہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا یہاں مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے ارشد احمد کے قتل پر غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کے قاتلوں کو جلدی سزا ملنی چاہیے واضع رہے سب انسپکٹر نے گذشتہ ہفتے سری نگر میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے اپنی عظیم قربانی پیش کی۔ ڈی جی پی نے لواحقین کو تسلی دی اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مرحوم کی روح کی سکون کے لیے دعا کی۔جس دوران انہوں نے یقین دلایا کہ شہید کے خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.