معروف عالم دین اور سیاسی شخصیت مرحوم مولانا افتخار حسین انصاری کو ان کی آٹھویں برسی کے موقع پر کیا گیا شاندار خراج عقیدت پیش
وادی بھر میں کئی مقامات پر قرآن خوانی اور اجتماعی مجالس کا بھی کیا گیا اہتمام
سرینگر/30 ستمبر/رپورٹر نیوز سروس
معروف اسلامی اسکالر اور سیاسی شخصیت مرحوم مولانا افتخار حسین انصاری کو ان کی 8ویں برسی کے موقع پر یاد کرتے ہوئے اس بلند پایہ شخصیت کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
اس سلسلے میں بابا مزار (جڑی بل) سرینگر میں قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ ایک بڑے اجتماعی تقریب کابھی انعقاد کیا گیا۔ بعدازاں جامعہ شادی پورہ میں اجتماعی دعا، قرآن خوانی اور مرثیہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں معروف اسلامی اسکالرز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
مقررین نے مولانا افتخار حسین انصاری کو ایک مذہبی سکالر اور لیجنڈ سیاسی شخصیت کے طور پر انکے لاتعداد اور قابل ذکر خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مولوی صاحب اپنی عوامی خدمات کے لئے پرعزم تھے اور انہوں نے ہمیشہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے اپنا منفرد کردار ادا کیا اور ہمیشہ انہیں بااختیار بنانے اور انہیں اور انکے عزت و وقار کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی۔ قوم کے تئیں انکی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔