The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

رجب طیب اردوان کی طبیعت انٹرویو دیتے ہوئے اچانک بگڑ گئی

0

انقرہ/ 26 اپریل/ایجنسیز

ترک صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت انٹرویو دیتے ہوئے اچانک بگڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان منگل کی شام ایک لائیو ٹیلی وژن انٹرویو کے دوران غیر متوقع طور پر صحت کے ایک مسئلے کا شکار ہو گئے۔

انٹرویو براہِ راست نشر کیا جا رہا تھا، اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث نشریات بند کر دی گئیں، معلوم ہوا ہے کہ اردوان کے پیٹ میں اچانک درد اٹھا تھا، جس کی وجہ سے انٹرویو 10 منٹ تک رُکا رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.