سرینگر/15 اگست/شافیہ گلفام
یوم آزادی کے موقع پر جہاں وادی میں مختلف تقریبات اور تمدنی پروگرام منعقد ہوئے وہیں گورنمنٹ مڈل اسکول گنڈ نوگام میں بھی ایک رنگارنگ تمدنی پروگرام منعقد ہوا جس میں دلشاد کلچرل فورم نوگام سوناواری سے وابستہ فنکاروں نے دیش بھگتی پر مبنی منظور احمد میر کا لکھا ہوا اور دلشاد مصطفیٰ کی ہدایت میں’ولو ہاباغبانو’ نامی نکڑ ناٹک پیش کیا۔جس سے شائقین نے کافی سراہا۔اس موقع پر مزکورہ اسکول انتطامیہ۔ طلبہ و طالبات کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک خاص تعداد موجود تھی۔ اس نکڑ ناٹک کو پیش کرنے میں اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کا اشتراک حاصل تھا۔تقریب کے آغا میں نائب تحصیلدار نوگام سوناواری محمد ایوب نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر غلام رسول نے اس موقع پر کلچرل اکیڈمی اور دلشاد کلچرل فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تمدنی اور ثقافتی پروگرام منعقد کرنے سے طلبہ و طالبات کو اپنے ملک اور اپنے تمدن کے بارے میں جانکاری فراہم ہوتی ہے انہوں نے امید جتائی کہ آنے والے وقت میں بھی اس کے ثقافتی اور تمدنی پروگرام جاری رہیں گے۔