بڈگام/10 مارچ/این ایس آر
آزاد کلچرل فورم کے دفتر پر گزشتہ روز ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس کا مقصد آزاد ڈے کی تقریبات کے انتظامات پر غور و خوض کرنا تھا۔ میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ یہ دن کس انداز میں منایا جائے اور کن نامور ادیبوں اور قلمکاروں کو اس خصوصی تقریب میں مدعو کیا جائے۔
اس میٹنگ میں کئی نامور شعراء و ادیبوں نے شرکت کی، جن کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں:
سرپرستِ اعلیٰ آزاد کلچرل فورم: جناب علی محمد شیرازی صاحب
صدر: قیوم کشمیری صاحب، معزز شعراء و ادیب: محمد یوسف خیال صاحب، محمد رمضان ڈار صاحب، ولی محمد آکاش صاحب، فیروز احمد شاہ صاحب، امتیاز بگامی صاحب، شمس الدین سلیم صاحب، سلام چراونی صاحب، تنہا نیاز صاحب، جنرل سیکریٹری: جناب شاہ نواز نظیر صاحب، نوجوان قلمکار: جناب شاہ زبیر صاحب ہیں۔
یہ میٹنگ انتہائی کامیاب رہی، اور شرکاء نے آزاد ڈے کو یادگار بنانے کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔