دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اب تک 36.88 لاکھ سے زائد ہلاکتیں
ہندوستان کرونا متاثرین میں دوسرے جبکہ مرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ھے
سرینگر/3 جون/گلوبل کرونا بلیٹن
جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر دنیا بھر میں جاری ہے اور اب تک اس موذی وبا سے سترہ اعشاریہ ایک پانچ کروڑ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 36.88 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 15 لاکھ 37 ہزار 180 ہوگئی ہے ، جبکہ 36 لاکھ 88 ہزار 220 افراد اس موذی وبا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ سست پڑ گئی ہے، تاہم اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد اب بھی تین کروڑ 33 لاکھ 6 ہزار 936 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے اب تک 5.96 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے متاثرین کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاک شدگان کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 134154 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 84 لاکھ 41 ہزار 986 ہوگئی۔