The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

بزم روحانیت و عظمت نسواں سوپور کی جانب سے کرونا وائرس( کوڈ-19) کے حوالے سے منفرد اور شاندار محفل مشاعرے کا انعقاد

جموں وکشمیر کے علاوہ بیرون ریاستوں سے بھی شعراء و ادیب حضرات ہوئے آن لائن مشاعرے میں شامل جموں وکشمیر کے علاوہ بیرون ریاستوں سے بھی شعراء و ادیب حضرات ہوئے آن لائن مشاعرے میں شامل

0

سرینگر/4 جون/این ایس آر

بزم روحانیت و عظمت نسواں سوپور کی جانب سے مورخہ گزشتہ شام کرونا وائرس ( کوڈ-19) کے حوالے سے ایک شاندار اور منفرد آن لائن محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔ محفل مشاعرے کی صدارت جموں و کشمیر کے کہن مشق شاعر ادیب محقق و نقاد پروفیسر جناب شاد رمضان صاحب نے کی۔ جبکہ اس محفل کے مہمان خصوصی محترم جناب فاروق رینزو شاہ صاحب تھے۔ مہمانان زی وقار محترم جناب شہباز ہاکباری صاحب۔ محترم جناب ناظم نزیر صاحب۔ محترم جناب بشیر چراغ صاحب محترم جناب غنی نظامی صاحب اور محترم جناب محمد امین ڈولوال صاحب کشتواڑی تھے۔ نظامت کے فرائض خوش لحن محترم جناب اظہر نزیر صاحب نے سرانجام دئیے ۔ مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جسکی سعادت محترم مولانا مزمل قادر صاحب نے حاصل کی۔ نزرانہء نعت رسول ﷺ محترم میر کامران حسن صاحب نے پیش کیا۔ مشاعرے میں جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں صوفی حمید صاحب۔ غلام حسین شبنم صاحب۔ خالدہ نبی صاحبہ۔ نزیر طالب صاحب۔ شمیمہ اعجاز صاحبہ۔ماہلسنت جبین انکساری صاحبہ۔ فاروق واگواری صاحب۔ فاروق بخشی صاحب کشتواڑی۔ عشرت گُل صاحبہ۔ فاروق رضوی صاحب کشتواڑی۔ فہمیدہ سوپوری صاحبہ۔ شبیر فہمی صاحب کشتواڑی۔ فاروقہ پروین صاحبہ۔ واجد حسن چھتر گلی صاحب۔ ظفر پرواز صاحب جارکھنڑ۔ محمد امین ڈولوال صاحب کشتواڑی۔مزمل ابنِ عبدالله صاحب۔اظہر نزیر صاحب اور سحر سبرین صاحبہ شامل تھے۔ اختتام پر صدر محفل پروفیسر جناب شاد رمضان صاحب کے علاوہ محترم فاروق رینزو شاہ صاحب۔ محترم ناظم نزیر صاحب۔ محترم بشیر چراغ صاحب۔ محترم غنی نظامی صاحب۔ شہباز ہاکباری صاحب نے تمام شعراء و شاعرات کی حوصلہ افزائی کی اور وبائی بیماری کرونا وایرس کے متعلق اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔صدر بزم روحانیت وعظمت نسواں فہمیدہ سوپوری صاحبہ نے تمام شعراء حضرات
کے علاوہ صدر محفل و مہمانان کرام کے علاوہ سامعین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اس مشاعرے کا مدعا ومقصد عوام میں کرونا وایریس (کووڈ-19) کے اثرات و احتیاطی تدابیر کو اجاگر کرنا تھا۔ اور ہر انسان کو الله کے حضور اپنے گناہوں سے توبہ اور عالم انسانیت کے لیے شفاء اور دعا کرنا مقصود تھا۔ مشاعرے کے دوران ہی از سر نو تشکیل دی گئی ایگزیکیٹیو باڈی بھی متعارف کرائی گئی۔نئی تشکیل شدہ ایگزیکیٹیو باڑی مندجہ ذیل حضرات پر مشتمل ہیں
سرپرست اعلیٰ محترم فاروق رینزو شاہ صاحب۔
صدر محترمہ فہمیدہ سوپوری صاحبہ۔
نائب صدر محترم قاضی گلشن صاحب۔
جنرل سیکریٹری اظہر نزیر صاحب۔
سیکریٹری محترمہ درخشاں ممتاز صاحبہ۔
میڈیا سیکریٹری محترم شبیر فہمی صاحب۔
آرگنایزر محترم واجد حسن چھتر گلی صاحب ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.