The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

یفٹنٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے پنچانگ کلینڈر اور ڈائری کو کیا اجراء

شرائن بورڈ کی انتھک محنت انکے عزم کی عکاس

 

قدیم روحانی روایات کو محفوظ رکھتے ہوئے جدید سہولیات کو یقینی بنانا قابل تعریف/منوج سنہا

 

جموں/02 جنوری /انفو

لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے جمعہ کو لوک بھون میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ ( ایس ایم وی ڈی ایس بی ) کا پنچانگ کلینڈر 2026 اور سرکاری ڈائری کا اجراء کیا ۔ 2026 کا پنچانگ ، جو نامور مہاتماؤں اور پنڈتوں کی ماہرانہ رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے ، عقیدت مندوں کیلئے ایک جامع روحانی رہنما کا کام کرتا ہے ۔ یہ سال 2026 کیلئے شُبھ تتھیوں ، تہواروں اور مذہبی رسومات کی تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے شرائین بورڈ کی ان کوششوں کی تعریف کی جن میں قدیم روحانی روایات کو محفوظ رکھتے ہوئے زائرین کے لئے جدید سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اقدامات دنیا بھر کے عقیدت مندوں کے ساتھ روحانی رابطے کو مضبوط کرتے ہیں اور شرائین بورڈ کی خدمت کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم بی ڈی ایس بی نے بریفنگ دی کہ کلینڈر میں شرائین بورڈ کے کئی اہم اقدامات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے جو یاتریوں ، کمیونٹی ویلفئر اور ماحولیاتی پائیداری کیلئے وقف ہیں ۔ بورڈ نے گرین تریکوٹہ ہلز اقدام اٹھایا ہے جو شرائن کے گردو نواح کی قدرتی پاکیزگی کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک ماحولیاتی مہم ہے ، یاتریوں کیلئے مفت لنگر سیوا کی فراہمی ، سوچھتا ابھیان ، جو ماتا ویشنو دیوی کے راستے پر صفائی اور اجتماعی ذمہ داری کے پیٖغام کو تقویت دیتا ہے اور ضلع ریاسی میں پانچ مندروں کو عوام کیلئے وقف کرنا جو علاقے کے روحانی منظر نامے کو امیر بنانے کی بورڈ کی کوششوں کی علامت ہے ۔ لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنر جموں ، رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچائتی راج کے سیکرٹری ، ایس ایم بی ڈی ایس بی کے ایڈیشنل سی ای او اور ایس ایم وی ڈی ایس بی کے دیگر سینئر افسران اجراء کی تقریب میں موجود تھے ۔

تبصرے بند ہیں.