کابل/19 اگست/یو این آئی
طالبان کے سائے میں افغانستان جمعرات کو اپنا 102 واں یوم آزادی منا رہا ہے اور اس دوران یہاں کے لوگوں نے قومی پرچم کی حمایت کی ہے اور اسے تبدیل نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ’’ہیش ٹیگ ڈوناٹ چینج نیشنل فلیگ‘‘ مہم شروع کیا ہے۔
اس مہم کے ایک حصے کے طور پر لوگوں نے ملک کے سرخ ، سبز اور سیاہ قومی جھنڈے کی بھرپور حمایت کی جسے طالبان نے ملک سے ہٹا دیا ہے اور ہر طرف اپنے سفید جھنڈے لگائے ہیں۔
آج دارالحکومت کابل میں مظاہرین نے قومی پرچم لہرایا اور ‘افغانستان زندہ باد’ کے نعرے لگائے۔