The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

رامحال میں فارسٹ پروٹکیشن فورس کی جنگل اسمگلروں کے خلاف کاروائی

غیر قانونی طور کاٹی گئی عمارتی لکڑی ضبط، ملزمان کے خلاف کیس درج

0

کپواڑہ/15ستمبر/طارق راتھر

گزشتہ روز محکمہ جنگلات کے فارسٹ پروٹکشن فورس کی ایک ٹیم نے اے ڈی غلام نبی کی قیادت میں ملک پورہ رامحال میں چھاپا ڈال کر یہاں کمپارٹمنٹ نمبر9d,رامحال میں غیر قانونی طور کاٹی گئی عمارتی لکڑی ضبط کی ۔ان کا کہنا ہے کہ جنگل اسمگلر اس لکڑی کو کاٹ کر کہیں لیجانے کی تیاری کررہے تھے لیکن محکمہ کے فارسٹ پروٹکیشن فورس کی ٹیم نے پہلے ہی پہنچ کر قریب قریب 20.5سوکیر فٹ روئنڈ عمارتی لکڑی ضبط کرکے جنگل اسمگلروں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا اور ضبط کی گئی عمارتی لکڑی کو منزگام ڈیپو میں جمع کرائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.