The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

بڈگام میں کھادی اینڈ ولیج انڈیسٹریز بورڈ کا دفتر پیچھلے کئی دنوں سے تالہ بند

بے روزگار نوجوان مایوس ، انتظامیہ خاموش تماشائی، سرکاری دعوے محض کھوکھلے

0

بڈگام/15 ستمبر/ نورالامین

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بے روزگار نوجوان کافی مایوس دیکھائی دے رھے ہیں چونکہ کھادی اینڈ ویلج انڈسٹریز بورڈ (کے وی آئی بی) کا ضلعی دفتر کو گزشتہ دو ماہ سے تالا لگا ہوا ہے ،
بے روزگار نوجوانوں کے ایک گروپ نے بتایا کہ کے وی آئی بی کا ضلعی دفتر پچھلے بیس دنوں سے بند پڑا ہے اور بے روزگار نوجوان اس دفتر کا چکر کاٹ کاٹ کر اب تھک چکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دفتر کے بند رھنے سے ان کے مستقبل کو بھی دھچکا لگا ہے کیونکہ وہ اپنے کاروباری یونٹ کھڑا نہیں کر پائے ۔
اور ہمارے قرض کے معاملات ضلعی دفتر میں پڑے ہیں جس پر آج تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ دفتر کا بند رھنا ہے۔ اور ھمارا مستقبل داو پر لگا ہے جس کے زمہ دار بورڈ کے آفیسران ھیں۔

بے روزگار نوجوانوں کا کہنا تھا کہ (کے وی آئی بی) کے ضلعی دفتر کی انتظامیہ دفتر مسلسل بند رھنے کی کوئی معقول وجہ بتانے میں ناکام رہے ہیں۔ اور دفتر کا بند رہنا انہیں اندھیرے کی طرف لے جائے رھا ھے ۔
تاہم ھم نے اس حوالے سے کھادی اینڈ ولیج انڈیسٹریز بورڈ کی وائس چئیرمین ڈاکٹر حینہ شفی بٹ سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تھی اُنہوں نے ھمارا فون نہیں اُٹھایا

بے روزگار نوجوانوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے درخواست کی ہیں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ KVIB کا بڈگام آفس جلد از جلد کھول دیا جائے تاکہ ھمارے حق میں قرضے فراہم ھوسکے اور ھم اپنی مدد آپ کرسکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.