The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

پیوپلز کانفرنس سیاست میں خواتین کی بامعنی شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم/وکیل

ضلع انتظامیہ نور باغ آگ متاثرین کی بحالی کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے/متو

0

سری نگر/ 31 مارچ/این ایس آر

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کی طرف سے آج کوکر مسجد نواکدل حلقہ انتخاب عیدگاہ میں خواتین کے لئے ایک کنوینشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کی صدارت پی سی کے سینئر نائب صدر اور سابق ریاستی وزیر عبدل غنی وکیل نے کی۔ کنوینشن میں محمد سلیمان بٹ اور عرفان متو سمیت دیگر کئی لیڈران بھی موجود تھے۔
وکیل نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو جموں و کشمیر کے سماجی سیاسی میدان میں ایک طاقتور آواز کے طور پر ابھرنا چاہیے اور ہماری پارٹی ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خواتین کی فعال اور بامعنی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے سیاسی سیٹ اپ میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ خواتین کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ عوام کی آواز سنیں اور فیصلہ سازی کے عمل میں شراکت دار بنیں۔ پی سی خواتین کو درپیش مسائل اور مشکلات سے باخبر ہے۔ ہم خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔
ادھر پی سی قائدین نے نورباغ آتشزدگی کے واقعہ پر بھی دکھ کا اظہار کیا جس میں 20 سے زائد رہائشی مکانات جل گئے۔ پی سی لیڈر عرفان مٹو کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے متاثرہ خاندانوں کے ٹھکانوں پر جاکر ان میں کمبل، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ پی سی انکی دوبارہ بحالی کیلئے ہر مکمن تعاون دے گی۔ عرفان متو نے اس موقع پر ضلع انتظامیہ سے آگ سے متاثر ہونے خاندانوں کی فی الفور بحالی کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی بھی اپیل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.