سید الطاف بخاری نے کیا نورباغ عیدگاہ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ پر دکھ کا اظہار
*انتظامیہ سے کیا متاثر خاندانوں کی بحالی و مناسب معاوضے کا مطالبہ
سری نگر / 31 مارچ/ریاض بڈھانہ
اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کل نورباغ عیدگاہ میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ھے ، اُنہوں نے آگ سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی ، اور متعلقہ تحصیلدار اور انتظامیہ سے متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ھے ۔
اپنے ایک بیان میں بخاری نے کہا کہ آتشزدگی کے اس واقعے نے ان خاندانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور ان کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وادی میں آتشزدگی کے متعدد واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے، انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر ضلع کے تمام حلقوں میں آتشزدگی کے واقعات کی وجوہات اور ان پر قابو پانے کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ،ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر آتشزدگی سے ہوئے متاثر خاندانوں کو ایکس گریشیا ریلیف تقسیم کرنا چاہیے۔ مناسب معاوضہ ادا کرنے کے علاوہ، متعلقہ حکام کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آتشزدگی کے متاثرین کو جلد از جلد عارضی پناہ گاہ فراہم کرنی چاہیے تاکہ متاثرین کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔”