The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

سابق ایم ایل اے رفیع آباد خواجہ غلام محمد خان اپنے کئی رفقاء سمیت پیپلز کانفرنس میں شامل

پارٹی میں بزرگوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر نوجوانوں کی شمولیت خوش آئند عمل / وکیل

0

سرینگر / 20 اگست/این ایس آر

لڈورہ رفیع آباد بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم ایل اے اور ممتاز و نامور سیاسی رہنما خواجہ غلام محمد خان، نوجوان سیاسی رہنما ایڈوکیٹ اویس احمد اپنے کئی ہمدردوں اور سیاسی بصیرت رکھنے والوں کے ہمراہ آج سری نگر میں جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں شامل ہوئے۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون اور سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
پیپلز کانفرنس میں شامل ہونے والے ان نئے کارکنوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سجاد لون نے کہا کہ ہماری جماعت ایک تحریک ہے اور جس میں نئے شامل ہونے والے کارکنوں کی آمد ایک خوش آئند بات ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم جموں و کشمیر کے لوگوں کو موجودہ سخت اور مشکل اوقات سے باہر نکالنے میں ضرور کامیاب ہوگی۔ یہ بات قابل فخر ہے کہ ہم پہلے ہی ایک مضبوط سیاسی قوت کے طور پر ابھرے ہیں اور امید قوی ہےکہ ہم باہم مل کر جموں و کشمیر میں ایک نیا باب رقم کریں گے ۔۔۔

پیپلز کانفرنس کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل نے اس موقعے پر سیاسی بصیرت رکھنے والے نوجوان لیڈروں کو بنیادی سطح پر عوام سے جُڑنے، ان کی آواز سے آواز ملانے اور فیصلہ سازی کے عمل میں شراکت دار بننے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز کانفرنس پارٹی میں ہر سطح پر نوجوانوں کی آمد کو تہہ دل سے استقبال کرنے اور انہیں بڑی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ ہم اس بات کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ نوجوان ذمہ داری کا عہدہ سنبھالنے اور جموں و کشمیر کو ایک مثبت تبدیلی کی طرف گامزن کرنے میں اپنا اہم اور کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.